اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سلمان آغا کا سلپ میں ناقابل یقین کیچ، تمام کھلاڑی حیران

28 Aug 2026
28 Aug 2026

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے سلپ میں ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا ہے۔

لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کے بارہویں کھلاڑی سلمان علی آغا نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کے دوران اپنی فیلڈنگ کی مہارت سے کمنٹیٹرز کو حیران کردیا۔

آغا کو ٹیم کے سب سے محفوظ سلپ فیلڈرز میں سے ایک کہا جاتا ہے، انہوں نے انگلینڈ کی اننگز کے 48ویں اوور میں ایک شاندار کیچ پکڑا۔

48ویں اوور کی پہلی گیند پر جب خرم شہزاد نے آف سٹمپ لائن کے اندر ہی ایک لینتھ ڈلیوری جس پر جارڈن کاکس نے بیک فٹ ڈرائیو کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند ایج لگ کر سلپ میں سلمان علی آغا کے دائیں جانب گئی تو انہوں نے ڈائیو لگا کر کیچ کو ممکن بنایا۔

آغا کیچ پکڑنے کے بعد خوش ہو کر کچھ دیر وہیں بیٹھے رہے اور بعد میں کپتان بابر اعظم اور تیز گیند باز شہزاد سمیت ان کے ساتھی ساتھیوں نے انہیں داد دی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز خراب روشنی کے باعث پہلے دن کا کھیل ختم کردیا گیا ہے۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنالیے ہیں۔

جیمی سمتھ 61 اور جارڈن کوکس 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، گس ایٹکنسن نے 34، لارنس اور بین ڈکٹ نے 17، 17 بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے چار اور محمد علی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے