اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

صارفین کی آسانی اور فوڈ انڈسٹری میں جدت کیلئے پنجاب حکومت کا شاندار اقدام

27 Aug 2026
27 Aug 2026

(لاہور نیوز) معیاری خوراک کے فروغ کے لیے پنجاب حکومت نے سٹار ریٹنگ پروگرام متعارف کرا دیا۔

 

معاون خصوصی وزیر اعلٰی پنجاب سلمی بٹ، سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے پروگرام کا افتتاح کیا، لبرٹی چوک میں نجی ریسٹورنٹ سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔

معاون خصوصی وزیر اعلٰی پنجاب برائے فوڈ سیفٹی سلمی بٹ نے کہا کہ سٹار ریٹنگ پروگرام حکومت پنجاب کا شاندار اقدام ہے، پروگرام میں جدید ایلگوردم کے تحت جانچ کر کے ریٹنگ دی جائے گی۔

سلمی بٹ نے کہا کہ سٹار ریٹنگ پروگرام میں انسانی مداخلت کم سے کم رکھی گئی ہے، فوڈ بزنسز کی صفائی، حفظانِ صحت اور فوڈ سیفٹی کے معیار کو باقاعدہ ریٹنگ دینے کا جدید نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام کا مقصد معیاری خوراک فراہم کرنے والے فوڈ بزنسز کی حوصلہ افزائی اور بہترین کارکردگی کو نمایاں کرنا ہے، پنجاب میں فوڈ انڈسٹری کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے جارہے ہیں۔

سلمی بٹ کے مطابق فوڈ بزنسز میں معیار، صفائی اور فوڈ سیفٹی کے حوالے سے مثبت اور صحت مند مسابقت کو فروغ دیا جائے گا، سٹار ریٹنگ کے ذریعے صارفین کو معیاری اور محفوظ خوراک کے انتخاب میں آسانی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بہتر فوڈ سیفٹی اور مقررہ قوانین پر پورا اترنے والے فوڈ بزنسز کو نمایاں کیا جائے گا، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نیا اقدام فوڈ انڈسٹری اور صارفین کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ہوگا۔

معاون خصوصی وزیر اعلٰی پنجاب برائے فوڈ سیفٹی نے کہا کہ سٹار ریٹنگ پروگرام کے ذریعے فوڈ بزنسز کو معیار مزید بہتر بنانے کے لیے واضح رہنمائی اور ترغیب ملے گی، جدید نظام کے تحت فوڈ بزنسز کی کارکردگی کو شفاف اور باقاعدہ طریقہ کار کے ذریعے جانچا جائے گا۔

راجہ منصور احمد نے کہا کہ سٹار ریٹنگ پروگرام صرف کارروائی نہیں بلکہ بہترین فوڈ بزنسز کی حوصلہ افزائی اور صنعت کی بہتری کا جامع نظام ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ عوام کو محفوظ، حلال اور معیاری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے