اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نیٹ میٹرنگ، زیر التوا درخواستوں کی جامع جانچ اور تصدیق کا عمل شروع

26 Aug 2026
26 Aug 2026

(ویب ڈیسک) نیٹ میٹرنگ کی زیر التوا درخواستوں کے حل کیلئے پاور ڈویژن نے عملی اقدامات شروع کر دیئے، نیپرا کی ہدایات پر عملدرآمد کیلئے ڈسکوز اور پی آئی ٹی سی کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق 9 فروری 2026 سے قبل ڈیمانڈ نوٹس ادا کرنے والے صارفین کے معاملات کی تصدیق کی جائے گی، جبکہ تمام زیر التوا نیٹ میٹرنگ درخواستوں کی جامع جانچ اور تصدیق کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مقررہ تقاضے مکمل کرنے والے صارفین کو غیر ضروری رکاوٹ یا تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، 9 فروری سے قبل تمام مراحل مکمل کرنے والے کنکشنز کو فوری طور پر سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔

پاور ڈویژن نے اہل نیٹ میٹرنگ کنکشنز کو سسٹم میں شامل کرنے کیلئے پی آئی ٹی سی کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تصدیقی عمل کا مقصد نیپرا کی ہدایات پر درست اور منصفانہ عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔

پاور ڈویژن تمام ڈسکوز میں نیپرا کی ہدایات پر عملدرآمد کی مسلسل نگرانی کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے