اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.22
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.50 قیمت فروخت : 278.00
  • یورو قیمت خرید: 321.19 قیمت فروخت : 321.77
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.63 قیمت فروخت : 376.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.11 قیمت فروخت : 197.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.05 قیمت فروخت : 200.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.92 قیمت فروخت : 74.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.91 قیمت فروخت : 905.54
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مبینہ زیادتی کیس: رجب بٹ سمیت پانچ ملزمان پر فرد جرم 29 اگست کو عائد ہو گی

18 Aug 2026
18 Aug 2026

(محمد اشفاق) لاہور کی سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر عائشہ جٹ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں رجب بٹ سمیت پانچ ملزمان کے خلاف دائر استغاثہ پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑ  نے کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران ملزم سلیمان حیدر کے وکیل کے پیش نہ ہونے کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی، عدالت نے رجب بٹ سمیت پانچوں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 29 اگست کی تاریخ مقرر کر دی۔

ملزمان کی جانب سے میاں علی اشفاق عدالت کے روبرو پیش ہوئے، جبکہ تمام ملزمان  نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کروائی، ملزمان میں رجب بٹ، عبدالرحمن، جواد، جہانگیر اور سلیمان حیدر شامل ہیں، عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان اور ان کے وکلا کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کر دی۔

پولیس  نے ملزمان کے خلاف عائشہ جٹ سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ تھانہ نواب ٹاؤن میں درج کر رکھا ہے، پولیس کی تفتیش میں تمام ملزمان کو گناہ گار قرار دیا گیا تھا، تاہم پولیس کی جانب سے ملزمان کو بے گناہ قرار دیئے جانے کے بعد عائشہ جٹ نے عدالت میں استغاثہ دائر کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے