اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں مون سون بارشوں کا الرٹ، 21 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی

16 Aug 2026
16 Aug 2026

(لاہور نیوز) پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا، جس کے تحت 16 اگست کی رات سے 21 اگست تک بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، اٹک، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں بارش متوقع ہے۔

لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور نورپور تھل میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بھکر، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں 20 اور 21 اگست کو بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 17 سے 20 اگست تک راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ پیشگی اقدامات یقینی بنائے، جبکہ برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کو بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو خراب موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بوسیدہ اور کچے مکانات میں رہائش اختیار کرنے سے گریز کریں، کیونکہ مون سون سیزن میں کچے اور بوسیدہ مکانات گرنے سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

انہوں نے شہریوں کو آندھی اور طوفان کی صورت میں محفوظ مقامات پر رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔ شہریوں کو آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے کھلے آسمان تلے جانے سے گریز کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کا خاص خیال رکھیں اور انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی، بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے