13 Aug 2026
(لاہور نیوز) سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر کمی کیساتھ 4 ہزار 380 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار ایک سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 436 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 94 ہزار 749 روپے کی سطح پر آگئی۔
