13 Aug 2026
(ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 1.40 کروڑ ڈالر اضافے سے 17 ارب 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 5.44 ارب ڈالر ہوگئے۔ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 2.40 کروڑ ڈالر اضافے سے 22.49 ارب ڈالر ہوگئے۔
