اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 319.81 قیمت فروخت : 320.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.69 قیمت فروخت : 196.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.97 قیمت فروخت : 199.33
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.48 قیمت فروخت : 905.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ریسکیو اہلکاروں نے اپنے خون سے ادارے کو عزت اور جلا بخشی ہے، خواجہ سلمان رفیق

14 Aug 2026
14 Aug 2026

(لاہور نیوز) ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹرز میں یومِ آزادی پاکستان کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری سید ضیاء اللہ شاہ، سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر اور دیگر افسران و ملازمین موجود تھے، تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق  نے قومی پرچم لہرایا، بعد ازاں انہوں  نے یومِ آزادی کا کیک بھی کاٹا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق  نے ڈاکٹر رضوان نصیر اور ان کی ٹیم کو بہترین تقریب کے انعقاد پر شاباش دی، انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں آزادی کے حصول کیلئے دی جانے والی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، ہمارے آباؤ اجداد نے ایک آزاد مملکت کے حصول کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ہمیں یہ پیارا ملک لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل ہوا۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی ایک انمول نعمت ہے، جس کی قدر کرنا اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کردار ادا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

خواجہ سلمان رفیق  نے ریسکیو اہلکاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیورز  نے اپنے خون سے اس ادارے کو عزت اور جلا بخشی ہے، مشکل حالات میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ریسکیورز کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

پارلیمانی سیکرٹری سید ضیاء اللہ شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 1947 کے مسلمانوں میں ہر قیمت پر آزادی حاصل کرنے کی تڑپ تھی، دکھی انسانیت کا سہارا بننا صدقہ جاریہ ہے اور ریسکیورز بلاخوف و خطر عوام کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ یہ ریسکیورز اپنی جانوں کی فکر کئے بغیر عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بناتے ہیں، سید ضیاء اللہ شاہ نے ایمرجنسی سروسز کی بہتری کیلئے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر  نے کہا کہ یومِ آزادی کے موقع پر ملک و قوم کی خدمت کا عہد کرتے ہیں، ایمرجنسی سروسز کی بہتری کیلئے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا تعاون ہمیشہ حاصل رہا ہے، جس سے ادارے کی کارکردگی مزید بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔

تقریب میں شرکاء نے پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے