14 Aug 2026
(لاہور نیوز) جشن آزادی اور مکہ معاہدے کی خوشی میں مسلم لیگ ن کی طرف سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کارکنان کے ہمراہ کیک کاٹا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے ملک کو شکست دی ہے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ دفاعی میدان میں ہمارا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ اب ہمیں معاشی طور پر خود کو مضبوط کرنا اور ایک اچھے اور کامیاب ملک کے طور پر دنیا کے سامنے آنا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہماری قیادت کو اتحاد اور ایمان کے ساتھ اس مقصد کے حصول کے لیے ہمت عطا فرمائے اور پاکستان کا بول بالا ہو۔
