اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 319.81 قیمت فروخت : 320.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.69 قیمت فروخت : 196.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.97 قیمت فروخت : 199.33
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.48 قیمت فروخت : 905.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

براڈ پیک حادثے میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی

13 Aug 2026
13 Aug 2026

(ویب ڈیسک) الپائن کلب آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ براڈ پیک حادثے میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی ہے۔

 

الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق شگر کے مقامی رضاکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت سہیل سخی کی باڈی تلاش کی، سہیل سخی کی باڈی کیمپ ون سے بیس کیمپ منتقل کردی گئی ہے۔

سہیل سخی کی بادی شگر کے علاقے تسر سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں نے تلاش کی جن میں محمد ندیم، محمد بشیر اور ابوذر شامل تھے اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ باڈی کیمپ ون سے بیس کیمپ پہنچائی۔

کلب کا کہنا ہے کہ اگر موسم نے اجازت دی تو سہیل سخی کی باڈی کو آج ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکرڈو منتقل کیا جائے گا۔الپائن کلب آف پاکستان نے سہیل سخی کے اہل خانہ اور کوہ پیمائی برادری سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے، کوہ پیما سہیل سخی کا تعلق ہنزہ سے تھا۔

واضح رہے کہ 15 روز قبل براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیما لاپتا ہوگئے تھے جن میں سے 5 نیپالی کوہ پیماؤں سمیت 7 کوہ پیماؤں کی لاشیں ملی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے