12 Aug 2026
(لاہور نیوز) پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس کو 14 اگست سے دوبارہ چلانے کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان ریلوے حکام کےمطابق ٹرین لاہور سے براستہ ساہیوال کراچی جائے گی، شالیمار ایکسپریس کے لیے 5 نئے سٹاپ مقرر کیے گئے ہیں جن میں کوٹ لکھپت، رائے ونڈ، اوکاڑہ، ساہیوال اور صادق آباد شامل ہیں۔
شالیمار ایکسپریس کو قلعہ ستار شاہ مسن کالر ریلوے پل سیلابی پانی سے متاثر ہونے کے باعث بند کیا گیا تھا تاہم ریلوے پل کی بندش کے باعث ٹرین کا روٹ اب تبدیل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شالیمار ایکسپریس پہلے براستہ فیصل آباد کراچی جاتی تھی۔
