اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 320.18 قیمت فروخت : 320.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.88 قیمت فروخت : 375.55
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.88 قیمت فروخت : 196.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.26 قیمت فروخت : 199.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.94 قیمت فروخت : 74.08
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.57 قیمت فروخت : 75.71
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.55 قیمت فروخت : 905.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نادرہ میں سیلف سروس: اے ٹی ایم طرز کی مشین متعارف

12 Aug 2026
12 Aug 2026

(لاہور نیوز) نادرا نے بنیادی سروسز کی فراہمی مزید آسان بنا دی، اے ٹی ایم طرز کی مشین متعارف کروا دیں۔

نادرا  نے شہریوں کو بنیادی سروسز کی فراہمی  اب مزید آسان بنادی۔شناختی کارڈ بنوانا ہو، تجدید کرانی ہویا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ لینا ہو، نادرا کے مراکز پر لمبی قطار اور اپنی باری کا انتظار اب نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ نادرا ایسی مشین لے آیا ہے جو دکھائی دینے میں تو اے ٹی ایم جیسی ہے لیکن کام آپ کے شناختی کارڈ سے متعلق کرتی ہے۔

اس مشین کو سیلف سروس کیاسک کہتے ہیں یعنی اب ہر چھوٹے کام کے لیے کاؤنٹر پر جانے کی ضرورت نہیں، نادرا کی جانب سے متعارف کردہ مشین کو استعمال کرنا بھی آسان ہے، پہلے مشین کے سامنے  اپنی شناخت کی تصدیق کریں۔

سکرین پر مطلوبہ سروس منتخب کریں، پھر مشین آپ کو اگلا مرحلہ بتاتی جائے گی، اس حوالے سے ترجمان نادرا سید شباحت علی کا کہنا ہے کہ 65 سے 70 فیصد لوگ ان خودکار مشینوں کے ذریعے بغیر کسی رش کے اپنا کام کرا سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے