اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.60 قیمت فروخت : 278.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نادیہ افغان کی آوارہ کتوں کیخلاف تشدد کی مخالفت، بچوں کو رحم دلی سکھانے پر زور

11 Aug 2026
11 Aug 2026

( ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نادیہ افغان نے جانوروں، خصوصاً آوارہ کتوں کے خلاف تشدد کی مخالفت کرتے ہوئے بچوں کو جانوروں کے ساتھ محبت اور رحم دلی کا رویہ اپنانے کی تربیت دینے پر زور دیا ہے۔

ایک گفتگو کے دوران نادیہ افغان نے کہا کہ معاشرے میں کتوں کو مارنے کا رجحان بچوں پر بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور انہیں یہ پیغام ملتا ہے کہ ہر مسئلے کا حل تشدد ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سڑکیں بچوں اور جانوروں سمیت کسی کے لیے بھی مکمل طور پر محفوظ نہیں، تاہم آوارہ کتوں کو مارنے کے بجائے ان کی ویکسینیشن، خوراک اور دیکھ بھال کے ذریعے صورتحال کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

نادیہ افغان نے کہا کہ کتوں کو زہر دے کر یا گولیاں مار کر ختم کرنے کے بجائے انہیں ویکسین لگائی جائے تو نا صرف بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے بلکہ سڑکوں کو بھی زیادہ محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے اپنے بچپن کی یادیں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر میں بھی ایک کتا تھا، ان کی والدہ کو جانوروں کو بچانے اور ان کی دیکھ بھال کا شوق تھا، جو انہیں اپنی والدہ کی جانب سے نانی سے ورثے میں ملا تھا۔

نادیہ افغان نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کی تربیت میں جانوروں کے ساتھ حسنِ سلوک اور رحم دلی کو شامل کیا جانا چاہیے تاکہ معاشرے میں تشدد کے بجائے ہمدردی اور ذمہ داری کا رویہ فروغ پا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے