اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.60 قیمت فروخت : 278.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لیسکو کی نادہندگان سے 12 کروڑ 14 لاکھ 50 ہزار روپے کی ریکوری

10 Aug 2026
10 Aug 2026

((لاہور نیوز) لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف جاری ریکوری مہم کے دوران جولائی 2026 میں 936 نادہندگان سے مجموعی طور پر 12 کروڑ 14 لاکھ 50 ہزار روپے کی ریکوری کر لی گئی۔

لیسکو کے مطابق جولائی کے دوران پرائیویٹ رننگ نادہندگان کے 518 کیسز سے 6 کروڑ 97 لاکھ 30 ہزار روپے جبکہ منقطع کنکشنز کے 418 کیسز سے 5 کروڑ 17 لاکھ 20 ہزار روپے وصول کیے گئے۔

ریکوری کے اعتبار سے قصور سرکل سرفہرست رہا، جہاں 243 نادہندگان سے 4 کروڑ 4 لاکھ 20 ہزار روپے وصول کیے گئے۔ شیخوپورہ سرکل نے ایک کروڑ 53 لاکھ 80 ہزار روپے کی ریکوری کی۔

ناردرن سرکل نے 168 نادہندگان سے ایک کروڑ 32 لاکھ 30 ہزار روپے کے واجبات وصول کیے، جبکہ سنٹرل، ایسٹرن اور سدرن سرکلز نے بھی ایک، ایک کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کی، ننکانہ سرکل نے 42 جبکہ اوکاڑہ سرکل نے 46 نادہندگان سے واجبات وصول کیے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو  نے کہا کہ ریکوری اہداف کے حصول کے لیے نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور واجبات کی وصولی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے