اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 293.00 زندہ مرغی
  • 425.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کے نرخ میں اضافہ، قیمت 454 روپے کلو مقرر

31 Jul 2026
31 Jul 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا گیا ہے، جس کے تحت برائلر گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ زندہ برائلر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر کے نرخ میں 29 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 454 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، تاہم شہریوں کو صافی گوشت 540 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب زندہ برائلر کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 285 روپے فی کلو، ہول سیل مارکیٹ میں 299 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں 313 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

ادھر انڈوں کی قیمت میں بھی ایک روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا ہے، نئے نرخوں کے مطابق انڈوں کی سرکاری قیمت 267 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 7 ہزار 890 روپے میں فروخت کی جائے گی۔

قیمتوں میں حالیہ رد و بدل کے بعد شہریوں  نے مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے