اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 293.00 زندہ مرغی
  • 425.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سی سی پی نے بی پی کے عالمی کیسٹرول لبریکنٹس کاروبار کے حصول کی منظوری دے دی

30 Jul 2026
30 Jul 2026

(لاہور نیوز) کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے بی پی کے عالمی کیسٹرول لبریکنٹس کاروبار کے حصول کی منظوری دے دی۔

سی سی پی کے مطابق فیز ون جائزے کے بعد موشن جے ویکو لمیٹڈ کو بی پی کے عالمی کیسٹرول لبریکنٹس کاروبار کے حصول کی منظوری دی گئی ہے۔

کمپیٹیشن کمیشن نے کہا کہ عالمی نوعیت کے مرجرز بھی پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں کی صورت میں سی سی پی کی منظوری کے پابند ہیں، معاہدے سے پاکستانی لبریکنٹس مارکیٹ میں کمپٹیشن متاثر نہیں ہوگی۔

سی سی پی کے مطابق خریداری سے مارکیٹ میں کسی ادارے کی اجارہ دارانہ حیثیت قائم یا مضبوط نہیں ہوگی، اسٹون پیک پارٹنرز اور کینیڈا پنشن پلان انویسٹمنٹ بورڈ پاکستان کی لبریکنٹس مارکیٹ میں پہلے سے سرگرم نہیں۔

کمپیٹیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مرجر ریویو سرمایہ کاری، کاروباری تنظیمِ نو اور براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں معاون ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے