اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایچ ایف نے ویمن ہاکی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ کا تقرر کردیا

29 Jul 2026
29 Jul 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے خواتین ہاکی کی بحالی کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ویمن ہاکی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ کا تقرر کردیا۔

پی ایچ ایف نے ڈچ کوچ رچرڈ ڈی سنیجر کو قومی خواتین ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ رچرڈ ڈی سنیجر کی تقرری طویل المدتی حکمت عملی کا حصہ ہے، ڈچ کوچ کو دو دہائیوں سے زائد عرصے کی کوچنگ کا تجربہ حاصل ہے، وہ نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں ایلیٹ کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔

رچرڈ ڈی سنیجر نے کے ایچ سی ڈریگنز، ریپڈ ٹیمزے اور ایل ایم ایچ سی لارین میں ٹیکنیکل ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

نئے کوچ قومی خواتین ہاکی ٹیم کے ٹیکنیکل، ٹیکٹیکل اور فزیکل معیار کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گے، وہ نیشنل کوچنگ ایڈوائزر ہارمن کروز اور کوچنگ سٹاف کے ساتھ کام کریں گے۔

پی ایچ ایف کا سکول لیول سے قومی ٹیم تک خواتین ہاکی کا مضبوط ٹیلنٹ پائپ لائن بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی کا کہنا ہے کہ ہاکی ٹیم کی خواتین کھلاڑی بہترین مواقع کی حق دار ہیں۔

محی الدین احمد وانی نے مزید کہا کہ رچرڈ ڈی سنیجر کی تقرری سے جدید ہائی پرفارمنس خواتین ہاکی پروگرام کا آغاز ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے