اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.00 قیمت فروخت : 41.08
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 317.83 قیمت فروخت : 318.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.15 قیمت فروخت : 374.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.00 قیمت فروخت : 194.35
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.95 قیمت فروخت : 198.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.00 قیمت فروخت : 74.13
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.65 قیمت فروخت : 75.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.99 قیمت فروخت : 904.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دوسرا ٹی 20: پاکستان انڈر 19 ویمنز نے جنوبی افریقا کو 47 رنز سے ہرا دیا

18 Jul 2026
18 Jul 2026

(لاہور نیوز) پاکستان نے دوسرے انڈر 19 ویمنز ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا کو 47 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر راویل خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 64 گیندوں پر 9 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 68 رنز بنائے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

کومل خان نے 23 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، جبکہ زوفشاں نے 12، رحیماں سید نے 8 رنز بنائے۔ کپتان فضا فیاض 7 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئیں، جبکہ شہر بانو ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ایشلیگ، ڈیڈری وان ریسنبرگ اور میاں لالور نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

126 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 17.1 اوورز میں 78 رنز پر ڈھیر ہوگئی، صرف تین بیٹرز ہی دوہرا ہندسہ عبور کر سکیں۔ ڈیڈری وان رینسبرگ 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، جبکہ کپتان مکی وان وورسٹ نے 16 اور ایشلیگ نے 13 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی تین کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں، جبکہ آخری بیٹر فلینڈر بیٹنگ کے لیے میدان میں نہ آ سکیں۔

پاکستان کی جانب سے ماہ نور زیب نے 21 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ماہ نور نے 19 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اپنا دوسرا میچ کھیلنے والی ماہم نزاکت نے 8 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شہر بانو نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے سیریز کا پہلا میچ 4 وکٹوں سے جیتا تھا، پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے