اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایک ہفتے میں پیٹرول پر لیوی 15 روپے 86 پیسے بڑھا دی گئی

12 Jul 2026
12 Jul 2026

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے صرف ایک ہفتے کے دوران پیٹرول پر لیوی 15 روپے 86 پیسے فی لیٹر بڑھا دی۔

اعداد و شمار کے مطابق اگر حکومت پیٹرولیم لیوی میں یہ اضافہ نہ کرتی تو آج پیٹرول کی قیمت موجودہ نرخ سے 15 روپے 86 پیسے فی لیٹر کم ہوتی، اس صورت میں پیٹرول کی قیمت 310 روپے 71 پیسے کے بجائے 294 روپے 85 پیسے فی لیٹر بنتی۔

3 جولائی تک پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 64 روپے 14 پیسے فی لیٹر تھی، بعد ازاں حکومت نے 4 جولائی سے لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا، جبکہ 11 جولائی سے مزید 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔ 

ان دونوں اضافوں کے بعد پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی بڑھ کر 80 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، پیٹرول کی موجودہ قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے