اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

11 Jul 2026
11 Jul 2026

(لاہورنیوز) سونےکی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک دن کمی کے بعد آج پھر قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہونے سے نئی عالمی قیمت 4 ہزار 111 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے آخری دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 100 روپے (1100 روپے) کے اضافے سے نئی قیمت 4لاکھ 33ہزار 536روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 71 ہزار 687 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

ملک میں سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 30 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 462 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 26 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 540 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے