11 Jul 2026
(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد مہنگائی کی نئی لہر نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔
پٹرول مہنگا ہونے کے ساتھ ہی اشیائے ضروریہ، ٹرانسپورٹ کرایوں اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں ہر اضافے کے بعد مہنگائی کا بوجھ براہِ راست عام آدمی پر منتقل ہو جاتا ہے، جس کے باعث گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہوتا ہے, پہلے ہی مہنگائی نے زندگی کو دشوار بنا رکھا ہے، جبکہ پٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافہ عوام کیلئے مزید پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لانے اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کئے جائیں تاکہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
