اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا

11 Jul 2026
11 Jul 2026

(لاہور نیوز) حکومت نے طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا ہے، اس اضافے کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 251 روپے 2 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا تھا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اس اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے