اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

10 Jul 2026
10 Jul 2026

(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔

 

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار 477 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 982 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 82 ہزار 241 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 369 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 81 ہزار 259 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے