اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اچھرہ ٹیوشن سینٹر میں 10 سالہ بچی کی لاش برآمد، تحقیقات شروع

09 Jul 2026
09 Jul 2026

(لاہورنیوز) اچھرہ کے علاقے میں نجی ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

 

 

پولیس کے مطابق بچی گھر سے ٹیوشن پڑھنے کے لیے گئی تھی، جہاں ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے اس کی لاش ملی، نجی ٹیوشن سینٹر ایک گھر میں قائم کیا گیا تھا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی موقع پر پہنچے، جہاں اے ایس پی گلبرگ نے انہیں واقعے سے متعلق حقائق سے آگاہ کیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق 10 سالہ نعیمہ گھر سے ٹیوشن سینٹر گئی تھی اور بعد میں واش روم میں مردہ حالت میں پائی گئی۔

پولیس نے بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات کا تعین مزید تحقیقات کے بعد ہوگا، جبکہ قانونی کارروائی جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے