اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.09
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.87 قیمت فروخت : 317.44
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.79 قیمت فروخت : 372.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.44 قیمت فروخت : 194.79
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.94 قیمت فروخت : 197.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.64 قیمت فروخت : 75.78
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.97 قیمت فروخت : 904.60
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

خراب روٹی بنانے والی الیکٹرک مشین کی فروخت، دکاندار صارف عدالت طلب

09 Jul 2026
09 Jul 2026

(لاہور نیوز) صارف عدالت نے مبینہ طور پر خراب روٹی پکانے والی الیکٹرک مشین فروخت کرنے کے معاملے پر ٹیمپل روڈ پر واقع حبیب الیکٹرک شاپ کے مالک کو جواب طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا۔

صارف عدالت میں سنت نگر کے رہائشی شبیر احمد نے 10 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے، درخواست گزار  نے مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے گھریلو استعمال کیلئے حبیب الیکٹرک شاپ سے روٹی پکانے والی الیکٹرک مشین خریدی۔

درخواست کے مطابق مشین استعمال کرتے ہی اس کی بیلٹ جام ہو گئی، جس کے باعث وہ قابل استعمال نہ رہی، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ انہوں  نے دکاندار سے مشین فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا، تاہم دکاندار  نے ٹال مٹول سے کام لیا اور مسئلہ حل نہیں کیا۔

عدالت نے دعوے پر کارروائی کرتے ہوئے حبیب الیکٹرک شاپ کے مالک کو آئندہ سماعت پر جواب سمیت طلب کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے