اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آبنائے ہرمز میں کشیدگی: پاکستان کو فوری ایل این جی کارگو کی ضرورت

09 Jul 2026
09 Jul 2026

(ویب ڈیسک) آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث علاقائی توانائی کی سپلائی متاثر ہونے اور ایک طے شدہ ایل این جی (مائع قدرتی گیس) کارگو کے واپس لوٹ جانے کے بعد پاکستان نے فوری طور پر نئی ایل این جی کھیپ حاصل کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

 

بلومبرگ کے مطابق سرکاری کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (PLL) نے 15 اور 16 جولائی کو ترسیل کے لیے متبادل ایل این جی کارگو کی خریداری کا ہنگامی ٹینڈر جاری کر دیا ہے، جبکہ تجارتی پیشکشیں جمع کرانے کی آخری تاریخ جمعہ مقرر کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے اس ہنگامی ٹینڈر کے عمل کو تیز کیا، کیونکہ قطر سے طویل المدتی معاہدے کے تحت آنے والی ایک ایل این جی کھیپ رواں ہفتے کے آغاز میں منسوخ ہو گئی تھی۔

بلوم برگ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے، یہ صورتحال ایران میں اہداف پر امریکی فوج کے دوسرے روز کے حملوں کے بعد پیدا ہوئی، جو امریکہ کے مطابق حالیہ دنوں میں اس آبی گزرگاہ میں تجارتی جہازوں پر ایرانی حملوں کے جواب میں کیے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے