08 Jul 2026
(لاہور نیوز) گجرپورہ کے علاقے چائنہ سکیم، لیاقت چوک کے قریب 30 سالہ خاتون کی پراسرار موت کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ایدھی ترجمان کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت ثنا نعیم کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمر 30 سال بتائی گئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچی، جہاں شواہد اکٹھے کرنے کے بعد قانونی کارروائی مکمل کی گئی۔
ایدھی رضاکاروں نے خاتون کی لاش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ فرانزک شواہد اور دیگر معلومات کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
