04 Jul 2026
(لاہور نیوز) مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔
اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت231 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے کیا گیا ہے۔
اس سے پہلےمٹی کے تیل کی قیمت 227 روپے 5 پیسے فی لیٹر تھی۔
