اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر مرغی کی قیمت میں کمی، انڈے مہنگے ہو گئے

04 Jul 2026
04 Jul 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کے نئے نرخ جاری کر دیئے گئے، برائلر مرغی کی قیمت میں کمی جبکہ انڈوں کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کے بعد نئی قیمت 417 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے, تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں صاف گوشت 500 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح زندہ برائلر کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، فارم گیٹ ریٹ 260 روپے فی کلو، ہول سیل ریٹ 274 روپے فی کلو جبکہ پرچون مارکیٹ میں زندہ برائلر کی قیمت 288 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں ایک روپے فی درجن اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سرکاری نرخ 230 روپے فی درجن مقرر کر دیئے گئے ہیں، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 6 ہزار 780 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے