04 Jul 2026
(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد پٹرولیم لیوی کی شرح میں ردوبدل کر دیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پر پٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول پر لیوی 70 روپے 36 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 70 روپے 82 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لٹر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر 5 روپے فی لٹر کاربن لیوی بھی بدستور برقرار رہے گی۔
