اپ ڈیٹس
  • 224.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

صارفین اپنے واٹس ایپ کو فعال اور رجسٹرڈ سم سے منسلک رکھیں، پی ٹی اے

29 Jun 2026
29 Jun 2026

(لاہور نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واٹس ایپ صارفین کیلئے اہم ایڈوائزری جاری کر دی، جس سے غیر فعال یا غیر رجسٹرڈ سم سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹ متاثر ہو سکتا ہے۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق بلاک یا ڈی ایکٹیویٹ سم سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹ ناقابلِ رسائی ہو سکتے ہیں، تاہم صارفین واٹس ایپ اکاؤنٹ کے اچانک لاگ آؤٹ ہونے سے پہلے ضروری اقدامات کریں۔

اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ صارفین اپنے واٹس ایپ کو فعال اور رجسٹرڈ سم سے منسلک رکھیں، واٹس ایپ نمبر فعال سم سے منسلک ہونے کی فوری تصدیق کریں، غیر فعال سم استعمال کرنے والے صارفین فوری طور پر فعال سم پر منتقل ہوں، ضرورت پڑنے پر قریبی فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے رجوع کریں۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ بائیومیٹرک تصدیق اور سم کی توثیق مکمل کرائیں، واٹس ایپ اکاؤنٹ، رابطوں اور ڈیجیٹل شناخت کے تحفظ کیلئے احتیاطی اقدامات ضروری ہیں، موبائل نمبر صرف رابطے کا ذریعہ نہیں، آپ کی ڈیجیٹل شناخت بھی ہے، تاہم اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ اور ڈیجیٹل شناخت کو محفوظ بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے