28 Jun 2026
(ویب ڈیسک)حکومت کی جانب سے قیمت مقرر کرنے کے باوجود لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 308 روپے فی کلو مقرر ہے تاہم لاہور میں مختلف دکاندار ایل پی جی 480 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ دکاندار اپنی مرضی سے روز 10 سے20 روپے فی کلو تک اضافہ کرتے ہیں، من مانے نرخوں کی وجہ سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی بلیک قیمت پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی، مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھی نوٹس بھجوائے رہے ہیں، متعلقہ ادارے سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
