اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نیشنل ڈیٹا گورننس پالیسی 2026 کے تحت ریگولیٹر اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

28 Jun 2026
28 Jun 2026

(لاہورنیوز) وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی نے ملک میں مرکزی ڈیٹا ریگولیٹر اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق مجوزہ نیشنل ڈیٹا گورننس پالیسی 2026 کے تحت پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو وسیع اختیارات دیے جائیں گے، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی وفاقی اداروں میں ڈیٹا گورننس کی نگرانی کرے گی جبکہ تمام وفاقی اداروں کو قومی ڈیٹا گورننس فریم ورک پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔

ریگولیٹر اتھارٹی کے مطابق پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل اور نیشنل ڈیٹا ایکسچینج پلیٹ فارم کی نگرانی کرے گی، اتھارٹی نیشنل ڈیٹا کیٹلاگ کو برقرار رکھنے کے ساتھ سرکاری اداروں کے باقاعدہ آڈٹ بھی کرے گی علاوہ زیں ہر وفاقی ادارے میں ایک چیف ڈیٹا آفیسر تعینات کرنا لازمی قرار دیا جائے گا، چیف ڈیٹا آفیسرز پالیسی پر عمل درآمد، ڈیٹا کے قانونی استعمال اور تعمیل کی رپورٹنگ کے ذمہ دار ہوں گے۔

مجوزہ پالیسی کے تحت نیشنل ڈیٹا گورننس کونسل قائم کی جائے گی جس کی سربراہی پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کرے گی، نیشنل ڈیٹا گورننس کونسل میں وفاقی و صوبائی حکومتوں، ریگولیٹرز اور دیگر شراکت داروں کے نمائندے شامل ہوں گے جبکہ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی نیشنل ڈیٹا میچیورٹی انڈیکس جاری کرے گی تاکہ اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔

مزید براں سرکاری اداروں کی سالانہ ڈیٹا گورننس کارکردگی عوام کے سامنے پیش کی جائے گی، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو آڈٹ، اصلاحی اقدامات اور تعمیل یقینی بنانے کے اختیارات حاصل ہوں گے جبکہ مسلسل عدم تعمیل کرنے والے سرکاری اداروں کے خلاف قابل اطلاق قوانین کے تحت کارروائی کی جا سکے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے