اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہور پریس کلب میں صحافیوں کیلئے کلینک آن ویلز سروس کا افتتاح

13 Jun 2026
13 Jun 2026

(لاہور نیوز) صحافیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک اہم اقدام کے تحت صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے لاہور پریس کلب میں "کلینک آن ویلز" سروس کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر صحافی برادری کیلئے انسولین اور دیگر ادویات کی گھروں تک فراہمی کے پروگرام کے تحت رجسٹریشن کا بھی آغاز کر دیا گیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر  نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں، صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں اور ان کی صحت کا تحفظ حکومت کی اہم ذمہ داری ہے۔

صوبائی وزیر  نے کہا کہ لاہور پریس کلب سے وابستہ صحافیوں کو جدید اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ انسولین ہوم ڈلیوری پروگرام کے ذریعے مستحق اور رجسٹرڈ صحافیوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا، کلینک آن ویلز سروس کے تحت صحافی برادری کو مفت طبی معائنہ، ادویات اور بنیادی تشخیصی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ انہیں علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔

خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت صحافیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا، لاہور پریس کلب کے ساتھ مل کر صحافیوں کی فلاح کیلئے مزید اقدامات بھی کئے جائیں گے اور میڈیا ورکرز کی صحت و بہبود کیلئے خصوصی پروگرامز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر  نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پنجاب صحافی برادری کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے