اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم عطیہ خون منایا جارہا ہے

14 Jun 2026
14 Jun 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم عطیہ خون منایا جارہا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد محفوظ خون کی ضرورت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اورانسانی زندگیاں بچانے کیلئے رضاکارانہ اور بلامعاوضہ خون عطیہ کرنے والوں کا شکریہ ادا کرنا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان بھر کے عوام سے رضاکارانہ طور پر خون کاعطیہ دینے کی اپیل کی ہے۔

خون عطیہ کرنے والوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں اقوامِ متحدہ نے آگاہ کیا کہ پاکستان کو سالانہ تقریباً 23 لاکھ خون کے عطیات کی کمی کا سامنا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ہر سال 50 لاکھ سے زائد خون کے عطیات درکار ہوتے ہیں، تاہم اس وقت ملک میں تقریباً 27 لاکھ سالانہ عطیات اکٹھے ہو رہے ہیں جس میں رضاکارانہ اور بلا معاوضہ عطیات کی شرح مجموعی تعداد کا صرف 18 فیصد ہے۔

پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر لوو داپینگ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی طبی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگ خون عطیہ کرنے میں حصہ لیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے