09 Jun 2026
(ویب ڈیسک) پاکستان میں 24 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی کی واپسی کی تصدیق ہو گئی۔
ملک میں انٹرنیشنل ہاکی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے کوشاں پی ایچ ایف حکام کو جنوبی کورین ہاکی فیڈریشن نے ٹیم بھجوانے کی تصدیق کر دی ہے۔
جنوبی کوریا وہ پہلی ٹیم ہو گی جو 24 سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی سرگرمیاں بحال کرے گی، پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان میچز جولائی میں اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔
صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی کے مطابق سیریز کا حتمی شیڈول دو سے تین روز میں طے پا جائے گا۔
واضح رہے کہ 2024 میں جرمنی کی جونیئر ٹیم کے ساتھ ہالینڈ اور جرمن ہاکی کلبز نے پاکستان کے دورے کئے تھے تاہم کسی بھی نیشنل سینئر ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا۔
