اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پرو ہاکی لیگ: قومی ہاکی ٹیم کی بیلجیم روانگی سے قبل بڑا یوٹرن

07 Jun 2026
07 Jun 2026

(لاہور نیوز) قومی کھیل ہاکی کے معاملات میں ایک اور غیر متوقع پیش رفت سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ کے لیے روانگی سے محض چند روز قبل گول کیپنگ کوچ مظہر عباس کو مینجمنٹ سے الگ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مظہر عباس کے تمام سفری انتظامات مکمل کیے جا چکے تھے، جن میں ویزا، فنگر پرنٹس اور دیگر سفری دستاویزات شامل تھیں۔ ان کی ٹکٹ بھی بک ہو چکی تھی اور انہیں ایڈوانس ادائیگیاں بھی کی جا چکی تھیں، تاہم اچانک انہیں گھر پر رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق مظہر عباس کو فیصلے کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی، جبکہ اب ان سے پہلے سے ادا کی گئی ایڈوانس رقم واپس کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ پانچ رکنی مینجمنٹ میں سابق قومی کھلاڑی وسیم احمد کو بطور اسسٹنٹ کوچ شامل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ قومی ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ کے حوالے سے اس نوعیت کی صورتحال سامنے آئی ہو۔ اس سے قبل سابق سٹار کھلاڑی شکیل عباسی نے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی تھی، لیکن مینجمنٹ کی حتمی تشکیل کے بعد انہیں بھی ٹیم انتظامیہ کا حصہ نہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم 9 جون کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے لیے بیلجیم روانہ ہو رہی ہے، جہاں گرین شرٹس نے بیلجیم اور سپین کے خلاف میچز کھیلنے ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے