08 Jun 2026
(ویب ڈیسک) یاور حسین کو پاکستان سپورٹس بورڈ کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یاور حسین کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل یاسر پیر زادہ کے جانے کے بعد محی الدین وانی کے پاس ڈی جی پی ایس بی کا اضافی چارج تھا۔
نئے ڈی جی پی ایس بی یاور حسین بطور ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔
جھنگ سے تعلق رکھنے والے گریڈ 20 کے آفیسر یاور حسین بلوچستان میں بھی فرائض ادا کرتے رہے ہیں۔
یاور حسین بطور جوائنٹ سیکرٹری داخلہ امور بھی کام کر چکے ہیں۔
