اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 323.97 قیمت فروخت : 324.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.19 قیمت فروخت : 375.86
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.86 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.62 قیمت فروخت : 201.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.81 قیمت فروخت : 75.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 467300 دس گرام : 400600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 428355 دس گرام : 367214
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7822 دس گرام : 6713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف مہم، 588 وہیکلز کے چالان

01 Jun 2026
01 Jun 2026

(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس نے غیر نمونہ، جعلی اور بغیر نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کرتے ہوئے پہلے ہی روز 1323 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی کی۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مہم کے پہلے روز بغیر نمبر پلیٹس، غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور "اپلائیڈ فار" پلیٹس استعمال کرنے پر 588 وہیکلز کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے، اسی طرح فینسی نمبر پلیٹس اور ایکسائز کے مقررہ نمونے کے برعکس نمبر پلیٹس لگانے پر 315 موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

مزید برآں اگلی یا پچھلی نمبر پلیٹ ٹوٹی ہونے، نمبرز واضح نہ ہونے اور گاڑی کا ماڈل یا شناخت چھپانے پر 420 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔

پولیس کے مطابق بغیر نمبر پلیٹس اور جعلی نمبر پلیٹس کے استعمال پر ڈیفنس سرکل میں دو مقدمات درج کئے گئے ہیں، مہم کے دوران معمولی خلاف ورزیوں پر چار ہزار سے زائد موٹرسائیکل اور گاڑی مالکان کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرتے ہوئے وارننگ اور رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر کار ڈرائیور کو 3 ہزار روپے جبکہ موٹرسائیکل سوار کو ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، بوگس، غیر قانونی گرین نمبر پلیٹس یا غیر قانونی نیلی بتی استعمال کرنے والوں کے خلاف دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ گاڑی ٹرانسفر کروانے کی صورت میں پرانے نمبر کی بجائے اپنا نیا یونیورسل نمبر استعمال کریں، بعض افراد ای چالان سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹس میں ردوبدل کرتے ہیں جبکہ کچھ قانون شکن عناصر گاڑی کی شناخت چھپانے کیلئے جعلی نمبر پلیٹس کا سہارا  لیتے ہیں۔

سی ٹی او لاہور  نے واضح کیا کہ وہ تمام گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں جن پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے مقررہ نمونے کے مطابق نصب ہیں، انہیں چالان نہیں کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے