اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گوہر اعجاز نے ایک صفحے کا انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کروا دیا

27 May 2026
27 May 2026

(لاہورنیوز) چیئرمین اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ گوہر اعجاز نے ایک صفحے کا انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کروادیا۔

 

اس سلسلے میں گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کےلیے ایک صفحے کا ٹیکس ریٹرن سادہ فارم جاری کیا ہے، ایک صفحے پر مشتمل ریٹرن فارم ٹیکس گزاروں کی آسانی کےلیے تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک صفحے کے سادہ ریٹرن فارم سے فائلرز کی تعداد 70 لاکھ سے بڑھ کر 10 کروڑ ہوسکتی ہے، ایف بی آر کے 147 صفحات کے فارم کے ذریعے 70 لاکھ ٹیکس گزار رجسٹرڈ ہوئے ہیں، 70 لاکھ رجسٹرڈ ٹیکس گزاروں میں سے 30 لاکھ لوگ ٹیکس فائلر ہیں۔

چیئرمین اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کا کہنا تھا کہ امریکہ کا ٹیکس ریٹرن فارم 2 صفحات پر مشتمل ہے، اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے سادہ اور آسان ٹیکس فارم جاری کیا ہے، ایک صفحے کے ٹیکس فارم میں ٹیکس گزاروں کی تمام تفصیلات موجود ہیں۔

گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ ایف بی آر کا 147 صفحات پر مشتمل ریٹرن فارم بھرنا مشکل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے