اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نوید قمر نے بجٹ تیاریوں اور معاشی اصلاحات پر حکومتی کارکردگی تشویشناک قرار دیدی

26 May 2026
26 May 2026

(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین نوید قمر نے بجٹ تیاریوں اور معاشی اصلاحات پر حکومت کی کارکردگی تشویش ناک قرار دیدی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین نے بالواسطہ ٹیکسوں اور پیٹرولیم لیوی پر انحصار کو خطرناک رجحان قرار دیا۔

نوید قمر نےکہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانےکے بجائے عوام پر مسلسل اضافی بوجھ ڈالا جا رہا ہے، ایف بی آر 10 ماہ میں 680 ارب روپے سے زائد ٹیکس شارٹ فال پورا نہ کرسکا، انہوں نے بتایاکہ حکومت 10مئی تک بجٹ اسٹریٹجی پیپر  جاری کرنے میں ناکام رہی۔

نمائندہ ایف بی آر  نےکمیٹی کو بتایاکہ بجٹ 2026-27 میں پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں کمی کا امکان ہے، مختلف شہروں میں پراپرٹی ویلیو ایشن ریٹس کم کیے جاچکے ہیں۔

 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے