اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عید: پردیسیوں نے ریلوے سٹیشنوں کا رخ کر لیا، ٹرینوں میں رش

24 May 2026
24 May 2026

(لاہور نیوز) اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کی خواہش لیے پردیسیوں نے ریلوے سٹیشنوں کا رخ کر لیا، جس کے باعث مختلف شہروں کیلئے جانے والی ٹرینوں میں مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے۔

لاہور سے کراچی سمیت مختلف شہروں کو جانے والی ٹرینوں میں بکنگ مکمل ہونے لگی ہے، جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی 10 میل اور ایکسپریس ٹرینوں میں 100 فیصد بکنگ ہو چکی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے چلائی جانے والی 3 عید سپیشل ٹرینوں کی سیٹیں بھی مکمل طور پر بک ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب مسافروں نے مہنگے ٹکٹوں اور ٹرینوں کی طویل تاخیر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پراضافی کرایوں اور ناقص انتظامات کے باعث سفر مشکلات کا شکار ہو گیا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی 7 سے زائد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے