اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عید قربان قریب آتے ہی سبز مصالحہ جات مہنگے ہوگئے

24 May 2026
24 May 2026

(لاہور نیوز) عید قرباں کی آمد کے ساتھ ہی سبز مصالحہ جات اور سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

مارکیٹ میں لیموں، لہسن، ادرک، پیاز، ٹماٹر اور سبز مرچ سمیت متعدد اشیائے خورونوش سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق لیموں کی سرکاری قیمت 267 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہ 700 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح لہسن کی سرکاری قیمت 380 روپے جبکہ بازار میں اس کی قیمت 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

ادرک سرکاری نرخ 265 روپے کے مقابلے میں 400 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ پیاز 70 روپے کے سرکاری ریٹ کے برعکس 90 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

ٹماٹر کی سرکاری قیمت 40 روپے مقرر ہونے کے باوجود مارکیٹ میں 60 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ سبز مرچ 85 روپے کے بجائے 100 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

شہریوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز منافع خوری اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے