اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مون سون سیزن: لیسکو نے ٹرپنگ سے بچاؤ کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرا دی

24 May 2026
24 May 2026

(لاہور نیوز) لیسکو نے مون سون سیزن کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی یقینی بنانے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں جدید برقی نظام کی تنصیب کا کام تیز کر دیا ہے۔

لیسکو حکام کے مطابق جیل روڈ، لارنس روڈ، شادمان اور ملحقہ علاقوں میں جدید انسولیٹڈ کنڈکٹرز بچھائے جا رہے ہیں، جس پر لاکھوں روپے لاگت آئے گی۔ اس منصوبے کا مقصد بارشوں کے دوران بجلی کی ٹرپنگ اور فالٹس میں نمایاں کمی لانا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جدید انسولیٹڈ کنڈکٹرز کی بدولت بارش کے دوران درختوں کی شاخیں تاروں سے ٹکرانے کے باوجود بجلی کی سپلائی متاثر نہیں ہوگی، جبکہ شارٹ سرکٹ اور غیر ضروری ٹرپنگ جیسے مسائل سے بھی نجات ملے گی۔

لیسکو کے کنسٹرکشن سرکل نے جدید تقاضوں کے مطابق برقی لائنز بچھانے کا عمل شروع کر رکھا ہے تاکہ مون سون کے دوران شہریوں کو کم سے کم لوڈشیڈنگ اور تکنیکی خرابیوں کا سامنا کرنا پڑے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے