اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

دودھ اور دہی سرکاری نرخوں سے بھی مہنگے، شہری پریشان

24 May 2026
24 May 2026

(لاہورنیوز) پنجاب میں دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں پرعملدرآمد تاحال یقینی نہ بنایا جا سکا، جس کے باعث شہری مہنگے داموں اشیائے خورونوش خریدنے پر مجبور ہیں۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق دودھ کی قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں دودھ 240 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح دہی کی سرکاری قیمتوں کو بھی نظر انداز کرتے ہوئے دکاندار 220 سے 250 روپے فی کلو تک وصول کر رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ صرف کاغذوں تک محدود ہو چکے ہیں جبکہ عملی طور پر گراں فروش من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں۔ عوام نے ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔

شہریوں نے یہ بھی کہا کہ روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر کر دیا ہے، جبکہ انتظامیہ کی عدم توجہی سے گراں فروشی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے