اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مٹی کا تیل، لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول مہنگا

23 May 2026
23 May 2026

(لاہور نیوز) مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل ، جہازوں میں استعمال ہونے والا ایندھن مہنگا کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 1روپے 71پیسےفی لٹر اضافہ کردیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت 311روپے 73پیسے سے بڑھ کر 313 روپے 44 پیسےفی لٹر مقررکردی گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 62پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت273.92 روپے سے بڑھ کر 275.54 روپے فی لٹر ہو گئی، جبکہ جہازوں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 2 روپے 10پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد جیٹ فیول کی قیمت 330 روپے 22 پیسے سے بڑھ کر 332 روپے 32 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی۔

اس سے پہلے حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہو گیا، گزشتہ جمعہ کو بھی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر کمی کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے