اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کی قیمت 475 روپے کلو مقرر، صافی گوشت 550 روپے تک فروخت

21 May 2026
21 May 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں، جس کے تحت برائلر مرغی کے نرخ میں کمی جبکہ انڈوں کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 22 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد برائلر گوشت 475 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے، تاہم مختلف علاقوں میں صافی گوشت 550 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 15 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 300 روپے فی کلو مقرر کیا گیا، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 314 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 328 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں ایک روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی نئی قیمت 236 روپے فی درجن مقرر ہو گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 6 ہزار 960 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی خوش آئند ہے، تاہم انڈوں کی قیمت میں مسلسل اضافے  نے گھریلو بجٹ پر مزید دباؤ بڑھا دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے