اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.87 قیمت فروخت : 40.95
  • یورو قیمت خرید: 323.15 قیمت فروخت : 323.73
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.22 قیمت فروخت : 373.89
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.90 قیمت فروخت : 198.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.50 قیمت فروخت : 202.86
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473900 دس گرام : 406300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434405 دس گرام : 372439
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8016 دس گرام : 6880
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب بھر میں مویشی منڈیوں کی نیلامی، 108 منڈیاں 13.28 ارب روپے میں نیلام

20 May 2026
20 May 2026

(لاہور نیوز) مالی سال 2026،27 کیلئے صوبہ بھر کی 114 مویشی منڈیوں کیلئے ای آکشن کا عمل مکمل ہو گیا جبکہ 6 منڈیوں کی دوبارہ بولی ہو گی۔

مویشی منڈیوں کی نیلامی سے13.28 ارب روپے کی بولیاں وصول ہوئیں جبکہ 108مویشی منڈیوں کی نیلامی کامیاب، 6 منڈیوں کی دوبارہ بولی ہو گی۔

پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ نے اوورچارجنگ کے خاتمے کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا، پنجاب کیٹل کمپنی نے آئندہ مالی سال کیلئے صرف ایک یونیفائیڈ فیس لاگو کر دی۔

آئندہ مالی سال سے مویشی منڈیوں میں پرالی، تندی، کھرلی اور چارپائی فیس مکمل طور پر ختم کر دی گئی، متعدد فیسوں کے خاتمے سے مویشی پال حضرات کو فیسوں کی مد 40 فیصد ریلیف ملے گا۔

مویشی منڈیوں میں بڑے جانور پر 1500، چھوٹے جانور پر 300 روپے فیس مقرر کر دی گئی، آئندہ مالی سال سے تمام اضافی فیسوں کے بجائے صرف ایک یونیفائیڈ فیس نافذ کی گئی ہے۔

مویشی منڈیوں میں ٹرک، مزدہ، بیڈ فورٹ، 6ویلر اور 22ویلر کی پارکنگ فیس بھی ختم کر دی گئی جبکہ جانوروں کی ای ٹکٹنگ سسٹم کے ذریعے صرف ایگزٹ پوائنٹ پر فیس وصول ہو گی۔

نئی آکشن پالیسی سے اوورچارجنگ اور غیر قانونی مویشی منڈیوں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے