14 May 2026
(لاہور نیوز) اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔
فلور ملز نے 10 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 20 روپے اضافہ کر کے نئی قیمت 1065 روپے مقرر کر دی۔
اسی طرح 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا بھی 2200 روپے سے زائد میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
فلور ملز مالکان کا مؤقف ہے کہ گندم کی قیمتوں میں اضافے سمیت دیگر پیداواری اخراجات بڑھنے کے باعث آٹے کی قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب شہریوں نے آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
