اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 452100 دس گرام : 387600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414422 دس گرام : 355297
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7171 دس گرام : 6154
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عید سے قبل جدید سہولتوں سے آراستہ عوام ایکسپریس شروع کرنے کا اعلان

14 May 2026
14 May 2026

(ویب ڈیسک) حکومت نے عید سے قبل جدید سہولتوں سے آراستہ عوام ایکسپریس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے جدید سہولتوں سے آراستہ عوام ایکسپریس کا عیدالاضحیٰ سے قبل افتتاح کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر ریلوے ٹرین کا باقاعدہ افتتاح 24 مئی کو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عید سے قبل عوام ایکسپریس کو مکمل اپ گریڈ کر کے مسافروں کے لئے پیش کیا جائے گا۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ یہ ٹرین مسافروں کو تیز، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرے گی اور کم وقت میں پشاور سے کراچی پہنچے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرنا ہمارا وژن ہے، ان کا کہنا تھا کہ ریلوے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے